ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی میں بجٹ 2026-27 کی تیاریاں، طلبا کو اربوں روپے کی سبسڈی کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی میں بجٹ 2026-27 کی تیاریاں، طلبا کو اربوں روپے کی سبسڈی کا اعلان
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس:پنجاب یونیورسٹی میں آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی تیاریاں جاری ہیں، جس کے تحت طلبا و طالبات کو مجموعی طور پر 11 ارب 41 کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یہ سبسڈی دو ذرائع سے فراہم کی جائے گی، جس میں یونیورسٹی اپنے داخلی وسائل سے 7 ارب 88 کروڑ روپے جبکہ حکومتی گرانٹس کے ذریعے 3 ارب 53 کروڑ روپے کی سبسڈی شامل ہوگی۔

حکام کے مطابق اس منصوبے کے تحت ہر طالبعلم پر اوسطاً 1 لاکھ 75 ہزار روپے اضافی خرچ کیے جائیں گے، جبکہ سرکاری گرانٹس کی مد میں فی طالبعلم اوسط خرچ 78 ہزار 547 روپے ہوگا۔

وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کا فیس سٹرکچر سرکاری جامعات میں سب سے کم ہے، اور یونیورسٹی طلبا کو معیاری تعلیم کے ساتھ بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کا مقصد طلبا کو مالی دباؤ سے کم کر کے اعلیٰ معیار کی تعلیم تک زیادہ سے زیادہ رسائی فراہم کرنا ہے، تاکہ تعلیمی معیار مزید بہتر بنایا جا سکے۔

انتظامیہ کے مطابق بجٹ 2026-27 میں بھی تعلیمی معیار، ریسرچ اور طلبا کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی۔