ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی کیلئے کنٹرول روم فعال

 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی کیلئے کنٹرول روم فعال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر :وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں کنٹرول روم کو فعال کر دیا گیا ہے تاکہ صوبے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نگرانی کی جا سکے۔ اس سلسلے میں سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کنٹرول روم کا دورہ کیا.

 سیکرٹری پرائس کنٹرول کا کہنا تھا کہ عوامی شکایات کی صورت میں گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں،کنٹرول روم 24 گھنٹے اشیاکی قیمتوں و فوڈ سیفٹی سے متعلق شکایات کا اندراج کر رہا ہے۔

 ڈاکٹر احسان بھٹہ  کا مزید کہنا تھا کہ 24گھنٹوں کےدوران40سےزائدشکایات پرکارروائیاں کی جاچکی ہیں، صوبہ بھر میں عوامی سہولت کے پیش نظر آلو،پیاز و ٹماٹر کا سٹاک وافر موجود ہے۔