ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیٹرز اور بولرز کو پاکستان کے خلاف میچ کا پلان دیدیا ہے، روہت شرما

بیٹرز اور بولرز کو پاکستان کے خلاف میچ کا پلان دیدیا ہے، روہت شرما
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ بلے بازوں اور بولرز کو پاکستان کےخلاف میچ کا پلان فراہم کردیا ہے امید ہے وہ اس پر عمل کریں گے ۔ 

 بھارتی کپتان روہت شرما نے پاک بھارت مقابلے سے پہلے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچ یا کنڈیشنز الگ معاملہ ہے، ٹیم کے لیے اچھی کرکٹ کھیلنا اہم ہے، بلے بازوں اور بولرز کو پاکستان کےخلاف میچ کا پلان فراہم کردیا ہے امید ہے وہ اس پر عمل کریں گے، ہماری ٹیم تجربہ کار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مقابلے کی طرح ہی سوچ رہے ہیں، ایک دو کھلاڑی نہیں بلکہ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ ویرات کوہلی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے روہت نے کہا کہ کوہلی کا پہلا میچ اچھا نہیں رہا لیکن وہ تجربہ کار بیٹر ہیں۔

واضح رہے کہ رہے کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت 9 جون بروز اتوار کو نیویارک میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں مدمقابل آئیں گے جس کا شائقین کرکٹ کو بے صبری سے انتظار ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں امریکا کے ہاتھوں سپراوور میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ بھارت نے اپنے پہلے مقابلے میں آئرلینڈ کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔