سٹی 42: وہا ب ریاض نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنے والد سے مار کھانے کی کہانی سنائی ۔
وہاب ریاض نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ایک دفعہ انہیں اپنے والد سے بہت مار پری تھی یہاں تک کہ انہیں الٹا لٹکانے لگے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے کرکٹ کھیلنے کا بہت شوق تھا اور ایک میچ ہورہا تھا اور میں نے اپنی امی سے کہا کہ مجھے 10 روپے کرایہ دیں ورنہ میں پیدل چلا جاؤں گا پیسے نہ ملنے پر میں پیدل باہر چلا گیا اور کافی دیر بعد جب وہاں پہنچا تو میچ ختم ہو گیا تھا۔
@24newshdofficial #24news #wahabriaz #babarazam #fyp #fypシ #foryou #foryoupage #viral #trending ♬ original sound - 24newshdofficial
اس کے بعد جب میں گھر واپس آیا تو والد صحاب کھڑے تھے میں نے جیسے ہی سلام لیا تو ایک زور دار تھپر میرے منہ پر مارا میں نے زور سے ابو بولا اس پر دوسرا تھپر دے مارا 10 منٹ تک مجھے مارتے رہے اس کے بعد انہوں نے باہر سے ایک بندہ بلایا اور کہا کہ اس کے پاؤں باندھوں اور اسے الٹا لٹکاؤ ، میری امی نے انہیں روکا اور جب وہ مار مار کر تھک گئے تو انہوں نے پیار کیا اور کہا آئسکریم کھا کر آتے ہیں ۔