سونے کا بھاؤ گر گیا، خریداروں کیلئے اچھی خبر

Gold price today in Pakistan
کیپشن: Gold price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 42ہزار4سوروپےہوگئی, سونے کی فی تولہ قیمت میں 850 روپے کمی واقع ہوئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ہوئی،850 روپے سستا ہونے پر   فی تولہ  سونے کی قیمت ایک لاکھ 42ہزار4سوروپےہوگئی جبکہ 10گرام سونے کی قیمت میں 729روپے کمی ہوئی۔ 10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ22ہزار85روپے ہوگئی۔

گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت  2100 روپے بڑھی تھی۔ 24 قیراط فی تولہ سونا 2100 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 43 ہزار 800 روپےکاتھا۔ صرافہ بازاروں میں 22 قیراط   فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 31 ہزار908 روپے ، 22 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 25 ہزار 913 روپے تھی۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer