ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خورشید شاہ کا تحریک انصاف سےمتعلق بڑا انکشاف

خورشید شاہ کا تحریک انصاف سےمتعلق بڑا انکشاف
کیپشن: Khursheed Shah
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چھپ کر رابطوں کا انکشاف کیا ہے۔

خورشید شاہ نے بتایا کہ لانگ مارچ سے قبل تحریک انصاف نے چھپ کر فون کیا، ایاز صادق نے مجھے بتایا کہ پرویز خٹک اور اسد قیصر ملنا چاہتے ہیں پھر ہم نے اسد قیصر اور پرویز خٹک سے ملاقات کی۔

انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے بعد دونوں رہنماوں نے کل دوبارہ ملاقات کا کہہ کر چلے گئے، دوسرے دن ہم انتظار کرتے رہے لیکن وہ ملاقات کے لیے نہیں آئے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ چھپ کر ملنے کی سیاست اب نہیں ہونی چاہیے، اس وقت تحریک انصاف سے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں اور ہماری سیاست بیک ڈور کی نہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ چارٹر آف اکنامی پر بات کی تھی تو کھل کر کی تھی اور اب بھی اب بات ہوگی تو وہ کھل کر آکر بات کریں۔