کس پولیس افسر کو کتنا پٹرول ملے گا؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں

کس پولیس افسر کو کتنا پٹرول ملے گا؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) پٹرول کی بڑھتی قیمتوں سے سرکاری محکمے بھی متاثر ہونے لگے، آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی سے ایڈیشنل آئی جی رینک کے افسران تک پٹرول کا کوٹہ فکس کر دیا، افسران کو دور دراز اجلاس کی بجائے آن لائن میٹنگز کرکے تیل کی بچت کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی۔

رواں مالی سال کے آغاز میں پنجاب پولیس کی ہزاروں گاڑیوں کے گشت کےلئے فیول کی مد میں 5 ارب کے قریب اخراجات مختص کیے گئے تھے تاہم اب قیمتیں ڈبل ہونے کے بعد آئی جی پنجاب نے افسران کا پٹرول فکس کردیا ۔

مراسلے کے  مطابق  ہیڈ کوارٹرز میں کام کرنے والے افسران فکس کردہ لمٹ سے زیادہ پٹرول استعمال نہیں کرسکیں گے، ڈی ایس پی ماہانہ 125 لٹر،ایس پی سے ایس ایس پی رینک کے افسران 175 لٹر پٹرول ماہانہ استعمال کرسکیں گے۔ڈی آئی جی رینک کے افسران کو200جبکہ ایڈیشنل آئی جیز کو350لٹر تیل مختص کردیاگیا۔اضافی تیل کے استعمال کے لئے افسران کو اعلیٰ افسران سے منظوری لینا ہوگی،فیلڈ میں کام کرنے والے افسران پٹرولنگ کے مطابق پٹرول استعمال کریں گے اورپٹرولنگ کی تمام تفصیلات بھی فراہم کریں گے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-06-08/news-1654676406-9960.jpg

افسران کو پولیس کی موٹرسائیکلوں کاتیل کوٹہ فکس کرنے،جنریٹر کا استعمال مخصوص برانچز میں کرنےاورہیوی مشینری کو جنریٹر سے منسلک نہ کرنے کی ہدایت  کی گئی۔