سابق گورنر اسٹیٹ بینک نے سبسڈی کو قومی خزانے پر بوجھ قرار دیدیا

سابق گورنر اسٹیٹ بینک نے سبسڈی کو قومی خزانے پر بوجھ قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین نے سبسڈی کو قومی خزانے پر بوجھ قرار دے دیا۔

لمز یونیورسٹی میں سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین کی کتاب کی تقریب رونمائی ہوئی، اس موقع پر ڈاکٹر عشرت حسین کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے ، 17 روپے یونٹ بجلی خرید کر 6 روپے میں بیچنے کا کوئی جواز نہیں،ایل پی جی افورڈ کرنے والوں کو قدرتی گیس دینا مناسب نہیں، ایسی سبسڈی ناقابل برداشت ہے جو قومی خزانے پر بوجھ ہو۔

انہوں نے کہا کہ معاشی اور اقتصادی میدان میں مزید نقصان سے بچنے کے لیےتوانائی کے شعبے میں فوری اصلاحات کی ضرورت ہے۔

سابق گورنر کا کہنا تھا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اسٹیٹ بینک سے قرض لینا اور نئے نوٹ چھاپنا مناسب نہیں، نجکاری سمیت دیگر معاملات کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے منشور مد نظر رکھنےچاہئیں، یہ نہیں ہونا چاہیےکہ حکومت میں بیانیہ کچھ ہو اور اپوزیشن میں کچھ۔