ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

20 ہزار خط گھر میں رکھنے والا ڈاکیا گرفتار

20 ہزار خط گھر میں رکھنے والا ڈاکیا گرفتار
کیپشن: Latter Box
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اسپین میں ایک ڈاکیے کے گھر سے 20 ہزار سے زائد خط برآمد ہوئے جو اس نے کبھی ڈیلور ہی نہیں کیے تھے۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس نااہلی اور فراڈ پر ڈاکیے کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ خطوط ایک دہائی قبل پوسٹ کیے گئے تھے، جو پوسٹ کیے ہی نہیں گئے بلکہ تمام خط ڈاکیے کے کوڑے کے لفافوں سے نکالے گئے۔ ڈاکیے کی اس حرکت کا انکشاف اس وقت ہوا جب اس نے اپنا گھر فروخت کیا۔

فروخت کے بعد مکان کی تزئین اور آرائش کرتے ہوئے ڈاکیے کے  پورے مکان میں کوڑے کے بکھرے ہوئے تھیلے ملے۔ جب پر مہر بھی سطب تھی، یہ سب خطوط ایلکانٹے کے مکینوں کے لیے تھے۔

جس کے بعد ڈاکیے کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس پر دستاویزات کی حفاظت نہ کرنے پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔تمام خط پوسٹ آفس کو واپس کر دئیے گئے ہیں لیکن ان خطوط کو دوبارہ پوسٹ کرنا ہے کہ نہیں ا سکا فیصلہ عدالت کرے گی۔