ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلم بجرنگی بھائی جان کی'منی' کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

فلم بجرنگی بھائی جان کی'منی' کے ڈانس کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) بالی ووڈ انڈسٹری میں معروف اداکار اور میگا سٹار سلمان خان کے ساتھ اپنی پہلی فلم بجرنگی بھائی جان میں منی کا کردار ادا کرنے والی  اداکارہ ہرشالی ملہوترا کی ڈانس  ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، اس ویڈیو کو 2 لاکھ کےقریب لوگ دیکھ چکے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ کی کامیاب فلموں میں ایک فلم ’ بجرنگی بھائی جان‘ہے جس کو  مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملی، فلم کو نہ صرف بالی ووڈ بلکہ لالی ووڈ کے ستاروں نے بھی  پسند کیا، فلم میں مرکزی ہیرو بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان جبکہ ان کے ہمراہ منی جس کا اصل نام” ہرشالی ملہوترا “ وہ بھی سکرین پرجلوہ گر ہوئی۔

بجرنگی بھائی جان سے مشہور ہونے والی اداکارہ ہرشالی ملہوترا کی ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،13 سالہ اداکارہ نے گزشتہ دنوں اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے ڈانس کی ویڈیو شیئر کی جو کہ انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہوئی اس ویڈیو کو اب تک  2 لاکھ کےقریب لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سے کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer