ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب پیشی سے پہلےشہباز شریف کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی

نیب پیشی سے پہلےشہباز شریف کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم :اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کاایک اورکوروناٹیسٹ منفی آگیا، شہبازشریف نے3جون کوپیشی کےبعدایک اورکوروناٹیسٹ کافیصلہ کیا تھا، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنےپرمیاں شہبازشریف نے ان کی صحت یابی کےلیےنیک خواہشات کااظہار کیا ہے۔

مسلم لیگ ن کےصدرمیاں شہبازشریف نےاپنادوبارہ  کورونا ٹیسٹ کروایاجوذرائع کےمطابق نیگٹوآیاہے۔میاں شہبازشریف تین جون کولاہورہائیکورٹ ضمانت کےسلسلے  میں ایک ہجوم میں  پیش ہوئےتھے جس کےبعدانھوں نےدوبارہ کورونا ٹیسٹ کروایا تھا۔

ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کےاٹیسٹ مثبت آنےپر شاہدخاقان عباسی کےلیےنیک خواہشات کااظہارکرتےہوئےکہاہےکہ شاہدخاقان عباسی پارٹی کااثاثہ ہیں،اللہ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ دےجبکہ کورونا سےمتاثرین کی بڑھتی تعدادنےخوفناک شکل اختیارکرلی ہے تاہم دعاہےکہ شاہدخاقان عباسی سمیت تمام متاثرہ افرادکوصحت کاملہ عطا فرمائےجبکہ سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی تین جون کوشہبازشریف سےان کی رہشگاہ پرملاقات بھی ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ  مبینہ منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کیس، شہباز شریف کی کل نیب میں طلبی ہے ،نیب میں انتظامات مکمل، کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کو سماجی فاصلہ کا خیال رکھنے کی ہدایات کردی گئی ۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی نیب گرفتاری کے حوالہ سے ہائی کورٹ نیب کو 17 جون تک گرفتاری روکنے کے احکامات جاری کر چکا ہے۔ شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر  تمام احیتاطی اقدامات اپناے جائیں گے۔کرونا وباء کے پیش نظر تحقیقاتی ٹیم اور شہباز شریف کے درمیان ٹیبل پر گلاس وال تنصیب کی گئی ہے۔تمام انٹرویو رومز کو باقاعدگی سے جراثیم کش اسپرے سے صاف کردیا گیا۔نیب کی ایس او پیز کے تحت شہباز شریف نے گزشتہ پیشی پر حاضری سے مشتسنی کی درخواست دیتے سکائپ پر انٹرویو کی درخواست کی، جس کو رد کردیا گیا۔

یاد رہے ملک میں کورونا سے مزید 66 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2064 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 103321 تک پہنچ گئی ہے،اب تک پنجاب میں کورونا سے 715 اور سندھ میں 650 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 575 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 54 ، اسلام آباد 49، گلگت بلتستان میں 13 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں،سابق وزیر اعظم  شاہد خاقان عباسی،صوبائی وزیر  اعجاز عالم آ گیسٹن سمیت کئی اہم شخصیات کورونا کا شکار ہوگئی ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer