ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر میں ماڈل بازار کمپنی بند کرنے کا فیصلہ

پنجاب بھر میں ماڈل بازار کمپنی بند کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل)پنجاب میں ماڈل بازار کمپنی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی ختم کرکے اتھارٹی قائم کی جائے گی ،،پنجاب سہولت بازار اتھارٹی ایکٹ منظوری کے لئے محکمہ قانون کو بھیج دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابقہ دور حکومت میں لاہور سمیت پنجاب کے 20 اضلاع میں ماڈل بازار چلانے کے لئے پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی قائم کی گئی تھی، لیکن کمپنیز کے معاملات مبینہ بے ضابطگیوں کی شکایات پر کمپنی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کی جگہ صوبائی سطح پر سہولت بازار اتھارٹی قائم کی جائے گی، پنجاب سہولت بازار اتھارٹی ایکٹ کا ابتدائی مسودہ تیار کرکے منظوری کے لئے محکمہ قانون کو بھجوا دیا گیا ہے، سہولت بازار اتھارٹی کے تحت تمام ماڈل بازاروں کو سہولت بازاروں میں تبدیل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے ماڈل بازاروں میں شہریوں کو دی جانےوالی بہترین سہولیات کے پیش نظر  ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کو اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا تھا،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے  ماڈل بازار مینجمنٹ کمیٹی کو اتھارٹی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اتھارٹی کے قیام کا مقصدملازمین کے سروس سٹرکچر اور انتظامی ڈھانچے میں مزید تبدیلی کر کے بہتر بنانا تھا۔علاوہ ازیں   ماڈل بازار مینجمنٹ اتھارٹی کا باقاعدہ ایکٹ بنایا گیا جوتمام انتظامی امور کے لئے قائم کیا گیا۔

ذرائع کا کہناتھا کہ اتھارٹی کے قیام کے بعد شہر بھر کے ماڈل بازاروں میں نئے ایس او پیز مرتب کیےگئے، جن کے مطابق انتظامی معاملات پر عملدرآمد کروایا گیا تھا،رمضان المبارک میں عوام کی سہولت کے لیے قائم کیے جانے والے رمضان بازار تو نہیں لگے البتہ انتظامیہ نے شہریوں کی سہولت کے لیے لاہور کے مختلف علاقوں  میں دس ماڈل بازار قائم کیے تھے۔

لاہور میں قائم ماڈل بازاروں میں انتظامیہ نے اکیس اشیاء و خورونوش پر سبسڈی کا اعلان کیا تھا جس کی بدولت بہترین سبزیاں اور پھل عام مارکیٹ سے کم ریٹ پر دستیاب ہوئیں۔اب حکومت نےپنجاب میں ماڈل بازار کمپنی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer