(بلال نیازی )ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پاکستانی اور آزاد کشمیر کے طلبہ کے لیے حکومتِ عُمان کے انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام برائے تعلیمی سال 2026-27 کے لیے درخواستیں طلب کر لیں۔
ایچ ای سی کے مطابق اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے والے امیدواروں کے پاس درست انڈرگریجویٹ اسٹڈیز ایڈمیشن ٹیسٹ (یو سیٹ) کا اسکور ہونا لازمی ہے۔
ایچ ای سی کے مطابق وہ طلبہ اس اسکالرشپ پروگرام کیلئے اہل ہیں جن کا یوسیٹ ٹیسٹ 13 جون 2025 یا اس کے بعد کا ہو،اس اسکالرشپ کے لیے کوئی الگ سے یو سیٹ ٹیسٹ نہیں لیا جائے گا۔
عُمان انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کیلئے اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 13 جولائی 2026 ہے۔