ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منشیات کیس: سابق آسٹریلوی کرکٹر اسٹیورٹ میکگل کی ضمانت کی اپیل مسترد

منشیات کیس: سابق آسٹریلوی کرکٹر اسٹیورٹ میکگل کی ضمانت کی اپیل مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق آسٹریلوی کرکٹر اسٹیورٹ میکگل کو منشیات کیس میں ضمانت میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سابق لیگ اسپنر اسٹیورٹ میکگل کو 2025 میں منشیات کیس میں سزا ہوئی تھی جس میں عدالت نے انہیں ایک سال 10 ماہ سزا کے ساتھ 495 روز کمیونٹی ورک کی سزا بھی سنائی تھی۔

سابق کرکٹر نے نیو ساؤتھ ویلز کورٹ آف کرمنل میں اپیل دائر کی تھی جسے عدالت کی جانب سے مسترد کردیا گیا ہے۔

اسٹیورٹ میکگل کو ڈرگ ڈیل میں پیسے کے لین دین کے معاملے پر سزا کا سامنا ہے تاہم سابق کرکٹر نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں کسی ڈیل کا علم نہیں ہے ۔

خیال رہے کہ اسٹیورٹ میکگل نے 1998 سے 2008 کے درمیان 44 ٹیسٹ میں میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔

Ansa Awais

Content Writer