ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ مریم نواز سے سپیکر پنجاب اسمبلی کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ مریم نواز سے سپیکر پنجاب اسمبلی کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملاقات کی، جس میں ملکی و عالمی صورتحال، قانون سازی اور پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران عالمی صورتحال کے تناظر میں ملک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، جبکہ پنجاب اسمبلی کی کارروائی کو باہمی ہم آہنگی کے ساتھ مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے جیل اصلاحات سے متعلق قانون سازی کے مختلف امور پر بھی گفتگو کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہدایت کی کہ حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی قانون سازی کے عمل میں مؤثر شمولیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوامی مفاد کے قوانین کو اتفاق رائے سے آگے بڑھایا جا سکے۔

اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے نیشنل پیغامِ امن کمیٹی میں مریم نواز کی جانب سے پیش کی گئی پالیسی کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے "اپنا کھیت، اپنا روزگار" اسکیم کے اجرا اور اس کی قرعہ اندازی پر بھی وزیراعلیٰ کو مبارکباد دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ "اپنا کھیت، اپنا روزگار" اسکیم پوری ٹیم کی مشترکہ کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوامی فلاح کے لیے ہر روز نئے ترقیاتی منصوبے متعارف کرا رہی ہے اور اب خصوصی توجہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر مرکوز ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ صوبے میں جدید سفری سہولیات کے لیے الیکٹرک بسوں کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے، جبکہ زرعی شعبے کی بہتری کے لیے جدید مشینری بھی متعارف کرائی جا رہی ہے۔