ویب ڈیسک : کوئٹہ میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، طالب علم آفتاب عالم نے 1051 نے لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
چیئرمین بورڈ محمد اسحاق نے میٹرک امتحانات کےنتائج کا اعلان کیا۔
میٹرک سالانہ امتحان میں 1 لاکھ 48 ہزار 114 طلباء اور طالبات نے حصہ لیا۔ طالب علم آفتاب عالم نے 1051 نے لیکر پہلی، محمد حاشر نے 1043 نمبر لے کر دوسری اور محمد طفیل اور ثاقب علی نے 1038 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
میٹرک سالانہ امتحان میں 1 لاکھ 870 امیدوار کامیاب ہوئے، کامیابی کا مجموعی تناسب 68.10 فیصد رہا، نہم میں 69275 طلبہ شریک ہوئے جن میں سے 32067 نے کامیابی حاصل کی، کامیابی کا تناسب 46.29 فیصد رہا جبکہ دہم میں 78839 طلبہ نے شرکت کی جن میں 68803 کامیاب قرار پائے، کامیابی کا تناسب 87.27 فیصد رہا۔
چیئرمین بورڈ کے مطابق امتحانات اور مارکنگ عابدہ کاکڑ کی نگرانی میں ہوئی۔