ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

این ای ڈی یونیورسٹی طلباء کےجہازوں نے سب کو حیرت میں ڈال دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شعیب مختار :  این ای ڈی یونیورسٹی کے زیر اہتمام طلباء کی فنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے آر سی پلین مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

 اس موقع پر یونیورسٹی وائس چانسلر ڈاکٹر سروش لودھی کا کہنا تھا کہ این ای ڈی یونیورسٹی میں سالانہ اس طرح کے پروگرام کے انعقاد کو یقینی بنایا جاتا ہے تاکہ طلباء غیرنصابی سرگرمیوں میں دلچسپی سے حصہ لیں۔

 اس مقابلے میں طلبہ و طالبات کی 18 سے زائد ٹیموں نے 20 سے زائد جہاز تیار کیے۔مقابلے میں جیتنے والی ٹیم میں انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے۔