گیمرز 8، دی لینڈ آف ہیروز؛سعودی عرب میں گیمنگ فیسٹیول کا آغاز

Gamers8, The land of heroes, Riyadh Saudi Arabia, City42
کیپشن:  ریاض میں دنیا کے سب سے بڑے گیمنگ ایونٹ میں  پاکستان، جاپان، جنوبی افریقہ، سعودی عرب، تھائی لینڈ، پیرو، فرانس، فلپائنز، آسٹریلیا، جرمنی اور دیگر ملک شامل ہیں۔
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں دنیا کا سب سے بڑا ای اسپورٹس اور گیمنگ فیسٹیول شروع ہوگیا۔گیمرز 8، دی لینڈ آف ہیروز کے عنوان سے ہونے والے اس دنیا کے سب سے بڑے ای اسپورٹس گیمنگ فیسٹول میں 30 ملین ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے جو کہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

’گیمرز 8 دی لینڈ آف ہیروز‘  آٹھ ہفتوں کا ایونٹ ہے۔ اس میں سپورٹس مقابلے، معروف فنکاروں کی لائیو موسیقی، شوز، کمیونٹی گیمنگ، تعلیمی پلیٹ فارمز اور ثانوی سرگرمیاں شامل ہیں۔

 سعودی ای سپورٹس فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ فیصل بن بندر کے مطابق ریاض بلیوارڈ سٹی میں منعقد ہونے والے ایونٹ میں 61 ممالک کی 113 بین الاقوامی ٹیموں کے 391 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

 ایونٹ میں  پاکستان، جاپان، جنوبی افریقہ، سعودی عرب، تھائی لینڈ، پیرو، فرانس، فلپائنز، آسٹریلیا، جرمنی اور دیگر ملک شامل ہیں۔