ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک لبیک کے 23 کارکن دہشتگردی کیس میں بری

Anti-Terrorism court acquitted 23 members of Tahrik e Labbaik, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا معاملہ۔ انسداد دھشت گردی عدالت نے تحریک لبیک کے 23 کارکنان کو بری کر دیا ۔پراسیکیوشن ملزمان کیخلاف الزامات ثابت نہیں کر سکی ۔

 انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے فیصلہ سنایا ۔عدالت نے تحریک لبیک کے 23 کارکنان کو بری کر دیا ۔۔عدالت نے فیصلے میں کہا پراسیکیوشن ملزمان کیخلاف الزامات ثابت نہیں کر سکی ۔

ملزمان کی جانب سے اسریٰ ٰچودھری ، محسن رضا ، ایس کے حیات ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے ۔

23ملزمان کیخلاف تھانہ چونگ میں 2021 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ تحریک لبیک کے کارکنان پر توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام تھا۔