ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مفتاح اسماعیل نے تیل سستا ہونے کی خوشخبری سنادی

Miftah Ismail, Oil prices
کیپشن: Miftah Ismail, Oil prices
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے گھی اور تیل سستا ہونے کی خوشخبری سنادی۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں عالمی سطح پر گھی اور تیل کی قیمتوں میں کمی پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر مفتاح اسماعیل نے گھی اور تیل سستا ہونے کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر گھی تیل کی قیمتیں کم ہونے سے پاکستان میں جلد سو ڈیڑھ سو روپے کمی آئے گی، آٹا بھی سستا ہوگا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صنعتوں اور  پاور پلانٹس کیلئے گیس کی قیمتوں میں کمی کی منظوری بھی دی۔