ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی کورونا پاکستان میں ،،،، وزیراعظم نے عوام کو خبردار کردیا

بھارتی کورونا پاکستان میں ،،،، وزیراعظم نے عوام کو خبردار کردیا
کیپشن: Imran Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر میں کیسز اوپر گئے تو پھر ہمیں کاروبار بند کرنا پڑے گا،لاک ڈاؤن لگانا پڑے گا،تمام شہریوں کی ویکسین مکمل ہونے تک کورونا لہریں آتی رہیں گی،چوتھی لہر سے نکل گئے تو اپنے ملک کو بچا سکیں گے۔

وزیراعظم عمران خان  کا کہنا ہے کہ این سی اوسی نےاچھےفیصلےکئے،پاکستان واحدملک تھاجہاں رمضان میں مساجدکھلی رہیں، کورونامیں عوام نےبھی بھرپورتعاون کیا، ہمارےکیسزپھراوپرجاناشروع ہوگئےہیں، بھارتی کوروناکےکیسزبھی ملک میں آناشروع ہوگئے،  کوروناکی چوتھی لہرکاخوف ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے قوم کو ہدایت کی کہ بھیڑوالی جگہ پرماسک ضرورپہنیں،ماسک پہننامشکل کام نہیں، کوروناکےدوران ساری دنیامیں غربت پھیل گئی، لاک ڈاؤن کےباعث سب سےزیادہ نقصان غریب کوہوتا، عیدآرہی ہے،ماسک پہنیں،  ساری دنیاکےلوگ کوروناسےتھک گئے،  چوتھی لہرمیں کیسز اوپر گئےتوپھرہمیں کاروبار بند کرنا پڑے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کوروناکیسزاوپرگئےتولاک ڈاؤن لگاناپڑےگا، سب لوگوں کی ویکسین مکمل ہونےتک کورونالہریں آتی رہیں گی،وزیراعظم ہمارےپاس ویکسین ہےلوگ ویکسین ضرورلگوائیں،  کوروناکی چوتھی لہرسےنکل گئےتواپنےملک کوبچاسکیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer