ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کو سمارٹ سٹی بنانے کی تیاریاں۔۔

لاہور کو سمارٹ سٹی بنانے کی تیاریاں۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور کو سمارٹ سٹی بنانے کی تیاریاں، محکمہ بلدیات پنجاب اور پی آئی ٹی بورڈ نے 85 کروڑ کا تخمینہ لگا لیا، پارکنگ سٹینڈ سمیت شہر میں سنسر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کی جائے گی۔
  تفصیلات کے مطابق  پنجاب حکومت کی لاہور کو سمارٹ سٹی بنانے کیلئے گزشتہ سال سےکوششیں جاری جس پرمحکمہ بلدیات اور پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ مل کرکام کررہے ہیں، سمارٹ سٹی منصوبے کے تحت لاہور کو ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے گا۔ نئے نظام کے تحت شہر میں  ایئر کوالٹی سنسرز کی تنصیب، ویسٹ بن سنسرز اور سٹریٹ لائٹ سنسرز سمیت دیگر اقدامات کیے جائیں گے۔

لاہور میں پارکنگ سٹینڈ پر پارکنگ فیس کیلئے الیکٹرک مشینیں نصب کی جائیں گی جبکہ سمارٹ سٹی ایپلی کیشنز کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ اور مینجمنٹ ممکن بنائی جائیگی، اس منصوبے کے تحت بین الاقوامی طرز پر لاہور کو ٹیکنالوجی کی طرف منتقل کیا جائے گا۔ محکمہ بلدیات پنجاب اور پی آئی ٹی بورڈ نے منصوبے  کی تکمیل کیلئے85 کروڑ کا تخمینہ لگا لیا ہے۔