سعود بٹ: پنجاب اسپورٹس فیسٹیول میں مبینہ غیرقانونی ٹھیکوں کی تحقیقات کے لیے سابق صوبائی وزیرکھیل رانا مشہود نیب میں پیش، تفتیشی ٹیم نے22 جولائی کو دوبارہ طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیرکھیل رانا مشہود پنجاب اسپورٹس فیسٹیول کی انکوئری میں نیب لاہور پیش ہوئے تو کارکنوں نے انکا بھرپور استقبال کیا، نیب کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے رانا مشہود سے ڈیرھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔
جبکہ ایک سوالنامہ دیتے ہوئے رانا مشہود کو 22 جولائی کودوبارہ طلب کرلیا، پیشی کےموقع پرسابق صوبائی وزیررانا مشہود نے کہا کہ ان کے خلاف انکوئری جھوٹ پر مبنی ہے، عمران خان کی حکومت آنے کے بعد یہ انکوئریاں کھولی جارہی ہ ،جو پاکستان کی تاریخ کی بدترین سیاسی انتقامی کارروائی ہے۔ رانا مشہود نے کہا کہ شیخ رشید جیسے لوگ مسلم لیگ ن میں فاروڈ بلاک بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔