صدر ڈویژن میں نان سٹاپ ڈکیتیاں جاری،شہری بڑھتی ہوئی وارداتوں سے پریشان

صدر ڈویژن میں نان سٹاپ ڈکیتیاں جاری،شہری بڑھتی ہوئی وارداتوں سے پریشان
کیپشن: Robbery
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: شہر کے علاقہ صدر ڈویژن میں نان سٹاپ ڈکیتیاں کھلے عام جاری ہیں جبکہ نواب ٹائون میں واقع پی سی ایس آئی آر سوسائٹی کے رہائشی جمیل احمد کے اہلخانہ کو چار ڈاکو یرغمال بنا کر ساٹھ تولے زیورات اور دو لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق نواب ٹائون کے علاقے میں واقع پی سی ایس آئی آر سوسائٹی کے رہائشی جمیل احمد گھرمیں داخل ہوا تو چار مسلح نقاب پوش ڈاکو بھی داخل ہوگئے۔ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو ایک کمرے میں یرغمال بنا کر 60تولے سونا اور دولاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

اہم خبر: سٹریٹ کرائم میں اضافہ، لُٹیروں نے خواتین کا سڑک پر چلنا دوبھر کردیا
پولیس اور فرانزک کی ٹیموں نے تحقیقات کے لئے موقع سے شواہد اکٹھا کر لئے ہیں ۔ڈکیتی واردات کی درخواست اندراج مقدمہ کے لئے تھانہ نواب ٹائون میں مکان مالک جمیل احمد کی جانب سے جمع کروا دی گئی ہے جبکہ علاقہ مکینوں کے مطابق علاقے میں ڈکیتی و چوری کی وارداتیں بڑھتی جا رہی ہیں مگر پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہے۔