سٹی 42:ملتان کے چوروں نے ایم این اے کو بھی نہ چھوڑا .
ایم این اے حلقہ 151 سید علی موسیٰ گیلانی کے ساتھ چوری کی واردات ہوگئی ۔ نامعلوم چور علی موسیٰ گیلانی کی جیب سے قیمتی موبائل فون چرا کر فرار ہوگئے ۔
پولیس حکام کے مطابق علی موسیٰ گیلانی بستی چپرا والا میں کبڈی میچ میں چیف گیسٹ تھے ۔دوران کبڈی میچ نامعلوم چور نے موبائل چرایا۔
تھانہ بدھلہ سنت پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ۔
تھانہ بدھلہ سنت میں موبائل چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا پولیس حکام کے مطابق9/26 مقدمہ ایم این اے سید علی موسیٰ گیلانی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔
پولیس نے موبائل چور کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔گرفتار ملزم سے موبائل فون برآمد کرلیا گیا ۔