(ویب ڈیسک) حال ہی میں کھیلی جانیوالی ایشز سیریز میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 1-4سے شکست دی۔ سڈنی میں شاندار جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیا کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کے پوائنٹس ٹیبل پر برتری برقرار ہے بلکہ اس کی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی ہے۔آسٹریلیا 8میچوں میں 7میں کامیابی حاصل کی ہےاور اس کے 87.5 پوائنٹس ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی فتوحات کا سلسلہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں انگلینڈ سے ہارنے کے بعد ٹوٹا تھا۔اس سے قبل، اس نے 6 ٹیسٹ میچوں میں اتنی ہی فتوحات حاصل کرتے ہوئے سو فیصد پوائنٹس حاصل کئے تھے۔میلبرن ٹیسٹ میں ہار کے بعد اس کی شیٹ داغدار ہوگئی تھی لیکن سڈنی میں روایتی حریف انگلینڈ کو 5 وکٹ سے ہرا کر ٹیم وننگ ٹریک پر واپس لوٹ آئی ہے۔اس وقت ٹیسٹ چیمپین شپ کے پوائنٹس ٹیبل میں انگلینڈ ساتویں پوزیشن پر ہےیعنی وہ ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش سے اوپر ہے۔WTC 2025-27میں کھیلے گئے مقابلوں میں انگلینڈ کے31.66پوائنٹس ہیں۔انگلینڈ نے صرف تین میچوں میں جیت حاصل کی ہے۔اس نے دو میچ انڈیا اور ایک آسٹریلیا کے خلاف جیتنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔بقیہ 6 میں انگلینڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو سالہ دورانیے میں پوائنٹس ٹیبل میں نیوزی لینڈ دوسرے جبکہ جنوبی افریقہ تیسرے نمبر پر ہے۔جنوبی افریقہ جس نے 4 میں سے3ٹیسٹ میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے، وہ 75 فیصد کے ساتھ ایک درجہ نیچے تیسرے نمبر پر ہے۔ سری لنکا دو میچوں میں ایک فتح اور ایک ڈرا کے ساتھ 66.67 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔بھارتی ٹیم ٹیبل میں چھٹویں پوزیشن پر ہے۔بھارت نے اب تک 9 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں۔ چار جیت ، چارمیچوں میں ہاراور ایک ڈرا میچ کے ساتھ اس کی جیت کا تناسب 48.15 ہے۔ پاکستانی ٹیم ساتویں نمبر پر ہے۔