(ویب ڈیسک) بھارت میں کھیلے جانیوالی وجے ہزارے ٹرافی میں اپنی ہوم ٹیم ممبئی کیلئے کھیلتے ہوئے سرفراز خان نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے ابھیشیک شرما کے ایک اوور میں 30 رنز بنائے۔ انہوں نے 3 چھکے اور 3 چوکے لگائے۔ اس دوران سرفراز نے 15 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی اور پھر آؤٹ ہونے سے قبل 20 گیندوں پر 62 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق وجے ہزارے ٹرافی میں وہ سارے کھلاڑی اپنی فارم دکھا رہے ہیں جو یا تو خراب دور سے گزر رہے تھے یاجنہیں بھارتی کی قومی ٹیم میں واپسی کے لیے رنز کی اشد ضرورت تھی۔ سرفراز خان ان میں سے ایک ہیں۔ سرفراز خان جنہوں نے 2024 میں بھارت کے لیے اپنا آخری میچ کھیلا تھا، 8 جنوری کو پورے جوبن پر تھے۔ جے پور میں ودیالیہ گراؤنڈ میں پنجاب کے خلاف ممبئی کے لیے کھیلتے ہوئے سرفراز خان نے 20 گیندوں پر 62 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔
وجے ہزارے ٹرافی میں سرفراز خان کی کارکردگی بڑی جاندار رہی ،انہوں نے پنجاب کی ٹیم کے خلاف 20 گیندوں میں 62 رنز،،ہماچل پردیش کے خلاف 10 گیندوں میں 21 رنز، گوا کے خلاف 75 گیندوں میں 157 رنز، چھتیس گڑھ کے خلاف بلے بازی کا موقع نہیں ملا، اتراکھنڈ کے خلاف 49 گیندوں میں 55 رنز اورسکم کے خلاف 5 گیندوں میں 8 رنز بنائے۔
310 کے اسٹرائیک ریٹ پر دھماکہ خیز انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے سرفراز خان نے 7 چوکے اور 5چھکے لگائے۔ انہوں نے صرف 15 گیندوں میں ا پنی نصف سنچری اسکور کی۔ اس دوران انہوں نے ابھیشیک شرما کے ایک اوور میں 30 رنز دیئے۔ بھارت کے دھماکہ خیز بلے باز ابھیشیک شرما بھی پارٹ ٹائم اسپن بولنگ کرتے ہیں اور اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سرفراز نے 6، 4، 6، 4، 6، 4 کے ساتھ زبردست اسٹرائیک کی۔
وجے ہزارے ٹرافی میں پنجاب کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 45.1 اوور میں 216 رنز بنائے۔ انمول پریت سنگھ کی 75 گیندوں پر 57 رنز کی نصف سنچری اس کے بعد رمندیپ سنگھ نے 74 گیندوں پر 72 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم نے انگکرش رگھوونشی (32 گیندوں پر 23 رنز) اور مشیر خان (22 گیندوں پر 21 رنز) کے ذریعے مستحکم آغاز کیا۔ تیسرے نمبر پر آنے والے سرفراز نے پھر 20 گیندوں پر 62 رنز بنا کر اننگز کا آغاز کیا۔ شریئس آئیر نے 34 گیندوں پر 45 رنز بنا کر ذمہ دارانہ اننگز کی کھیلی ، لیکن سوریہ کمار یادو (12 گیندوں پر 15 رنز)، شیوم دوبے (6 گیندوں پر 12 رنز)، اور ہاردک تمور (15 گیندوں پر 15 رنز) کچھ خاص نہیں کرسکے ۔ ایسے میں ممبئی کی ٹیم 26.2 اوور میں 215 رن پر آل آؤٹ ہوگئی اور میچ ایک رن سے ہار گئی۔