ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رشتہ ایپ سے رابطہ کرکے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم عدالت پیش

رشتہ ایپ سے رابطہ کرکے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم عدالت پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:رشتہ ایپ سے لڑکی کا رشتہ تلاش کرنے والے ہوشیار   ہوجائیں ۔زیادتی کا نشانہ بنانے والے کے  شریک ملزم کو عدالت میں پیش کردیا گیا ۔ 

 ملزم نے رشتہ ایپ سے رابطہ کے بعد لڑکی کو زیادتی نشانہ بنایا گیا ۔سی سی ڈی نے شریک ملزم بلال حسن کو عدالت میں پیش کیا ۔

ملزم عمر حیات سی سی ڈی پولیس مقابلہ میں ہلاک ہو گیا ہے ۔سی سی ڈی ایس پی آفتاب پھلروان طلب کرنے پر عدالت میں پیش ہوا ۔زیادتی کا شکار لڑکی عدالت کے طلب کرنے پیش ہوئی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی ۔

 متاثرہ لڑکی  نے کہا شریک ملزم بلال حسن مرکزی ملزم کا  ڈرائیور ہے۔شریک ملزم نے مرکزی ملزم کی معاونت کی۔شریک ملزم نے شور مچانے پر مجھے پر تشدد کیا خاموش رہنے کا کہا ۔اگر مدد کیلئے بلال حسن نہ ہوتا تو زیادتی نہ ہو سکتی۔مرکزی ملزم کے چند دیگر لوگ بھی موجود  تھے۔ لڑکی نے استدعا کی کہ شریک ملزم کو مقدمہ سے ڈسچارج نہ کیا جائے۔

عدالت نے شریک ملزم کو سی سی ڈی کی تحویل میں دے دیا ۔عدالت نے حکم دیا کہ ایس پی سی سی ڈی اس ملزم کی تفتیش خود کریں  ۔ملزم عمر حیات سمیت دیگر کیخلاف تھانہ ڈیفنس اے لاہور  میں مقدمہ درج ہوا ۔ملزم عمر حیات  نے رشتہ ایپ سے  رابط کے بعد لڑکی سے ملاقاتیں شروع کر دی ۔اعتماد قائم ہونے پر ملزم  لڑکی کو گاڑی میں لے گھومتا رہا ۔ملزم نے دھوکہ سے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ملزم نے لڑکی کو اپنا آبائی گھر دکھانے حافظ آباد لے گیا۔زیادتی سے پہلے خوف زدہ لڑکی  نے والدین کو اپنی موبائل لوکیشن بھی بھیجی ۔لڑکی کے موبائل لوکیشن  بھجنے پر ملزمان گرفتار ہوئے۔