ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معاشرے میں علما اور آئمہ کرام کا منفرد مقام ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

معاشرے میں علما اور آئمہ کرام کا منفرد مقام ہے،وزیراعلیٰ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ معاشرے میں علما اور آئمہ کرام کا منفرد مقام ہے ،علما اور آئمہ کرام ہمارے لیے قابل احترام ہیں ۔

 لاہور میں علمائے کرام میں اعزازیہ کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں تمام مسالک کی 80ہزار کے قریب مساجد ہیں،70ہزار مساجد کے آئمہ کرام کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئیں۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ فروری سے بینک اکاؤنٹس کے ذریعے 25ہزارکی رقم منتقل کی جائے گی۔

 مریم نواز نے کہا کہ بینک آف پنجاب کے اے ٹی ایم کے ذریعے رقم نکلوائی جاسکے گی،امام مسجد کو چندہ جمع کرکے 5سے 10 ہزار ماہانہ اعزازیہ ملتا ہے،70ہزار امام مسجد کے اکاؤنٹس کھل گئے ہیں۔