آٹامہنگا، روٹی 30 روپے کی ہو گئی

آٹامہنگا، روٹی 30 روپے کی ہو گئی
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد 170 گرام کی روٹی 30 روپے کی فروخت کی جانے لگی۔

نان بائی ایسوسی ایشن کے مطابق آٹے کی حالیہ قیمت میں اضافے کی وجہ سے روٹی کی قیمت بڑھائی ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روٹی کی قیمت 20 روپے ہے، نانبائیوں نے اس کی قیمت میں ازخود اضافہ کیا ہے۔

دوسری جانب لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق نان بائی ایسوسی ایشن نے نان اور روٹی کی قیمت میں اضافے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دی تھی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ تندور مالکان نان کی قیمت 35 روپے جبکہ روٹی کی قیمت 25 روپے مقرر کرنا چاہتے ہیں۔