مریم نواز نے فواد چوہدری کا شکریہ کیوں ادا کیا؟

Fawad Chaudhary,maryam nawaz
کیپشن: Fawad Chaudhary,maryam nawaz
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا ٹوئٹر پر شکریہ ادا کیا ہے۔

مریم نواز نے فواد چوہدری کی جانب سے صحت سے متعلق نیک تمناؤں کے اظہار پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے مریم نواز کے گلے کے آپریشن کے حوالے سے تفصیلات شیئر کی تھیں جس کے بعد تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔

مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر بتایا تھا کہ مریم نواز کا سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں گلے کا آپریشن 3 گھنٹے جاری رہا جس کے بعد اب وہ خیریت سے ہیں۔ مریم اورنگزیب کے اس ٹوئٹ کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے مریم نواز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔

فواد چوہدری نےٹوئٹر پرمریم نواز کے لیے لکھا تھا کہ آپ جلد صحت یاب ہو جائیں۔پی ٹی آئی رہنما کے اس ٹوئٹ کے کچھ دیر بعد مریم نواز نے فواد چوہدری کا شکریہ ادا کیا اور ٹوئٹر پر اپنے پیغام کے ساتھ ہاتھ جوڑنے کا ایموجی بھی بنایا۔