ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کا سیاسی محاذ گرم،ن لیگ میں ایک اور ارکان کااضافہ

PMLN
کیپشن: PMLN
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 47 نارووال سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی مولانا غیاث الدین دوبارہ مسلم لیگ ( ن) میں شامل ہوگئے۔

 ایم پی اے مولانا غیاث الدین نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور   ن لیگ میں واپسی کا فیصلہ کیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے ارکان میں اضافہ ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ اکتوبر 2020 میں مولانا غیاث الدین ان پانچ ارکان میں شامل تھے جنہوں نے عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی، جبکہ مولانا غیاث کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ ن لیگ سے ٹکٹ نہیں مانگیں گے۔

جس کے بعد مولانا غیاث الدین پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے آئے تو ن لیگ کے اراکین نے ان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے انہیں اسمبلی اجلاس میں داخل ہونے سے بھی روک دیا تھا۔