طلباء کے آن لائن ڈیٹامیں ہیرپھیر کا انکشاف

طلباء کے آن لائن ڈیٹامیں ہیرپھیر کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم ڈیڑھ کروڑ طلباء کا ڈیٹا آن لائن کرنے کا معاملہ، سکول سربراہان کی جانب سے ہزاروں طلباء کا بوگس ڈیٹا اپ لوڈ کیے جانے کا انکشاف، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے طلباء کا ڈیٹا نادرا سے کاونٹر چیک کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
 
تفصٰیلات کے مطابق پنجاب بھر کے ڈیڑھ کروڑ سرکاری طلباء کا ڈیٹا آن لائن کرنے کا معاملہ، لاہورسمیت پنجاب کے مختلف سکول سربراہان کیجانب سے ہزاروں طلباء کا بوگس ڈیٹا اپ لوڈ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔بوگس ڈیٹا اپ لوڈ کیے جانے پر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹس لے لیا۔ محکمہ تعلیم کیجانب سے طلباء کے تمام ڈیٹا کو کاونٹر چیک کراویا جائے گا۔ یادرہے کہ سکول ایجوکیشن نے ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کیلئے تمام سربراہان کو 15 جنوری کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔

طلباء کے تمام ڈیٹا کی نادرا سے تصدیق کروائی جائے گی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیمطابق بوگس ڈیٹا فیڈ کرنے والے طلباء حکومتی وظیفوں سے مستفید نہیں ہوسکے گے۔بوگس ڈیٹا فیڈ کرنے والے سربراہان کیخلاف بھی کاروائی کیجائے گی۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer