ادویات کی زائد قیمتیں وصول کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

ادویات کی زائد قیمتیں وصول کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاور ذوالفقار) فارما سوٹیکل کمپنیز کی جانب سے ادویات کی زائد قیمتیں وصول کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

  لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ایڈووکیٹ ندیم سرور کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں وفاقی حکومت، نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فارماسوٹیکل کمپنیز نے حکومت کی منظوری کے بغیرادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، 90 فیصد سے زائد ادویات کی قیمتوں میں 200 فیصد تک کا اضافہ کردیا گیا جو قانون کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہےکہ حکومت قیمتیں بڑھانے والی فارماسوٹیکل کمپنیز کے خلاف ایکشن نہیں لے رہی، عوام کو سستی ادویات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری اور عوام کا بنیادی حق ہے۔

درخواست میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی کہ عدالت فارماسوٹیکل کمپنیز کے ادویات کے بڑھائے گئے ریٹس کالعدم قرار دے، عدالت نیب کو ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والی فارماسوٹیکل کمپنیز کے خلاف تحقیقات کا بھی حکم دے۔

Sughra Afzal

Content Writer