سپیشل اکنامک زونز میں سپر سٹرکچر ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ

سپیشل اکنامک زونز میں سپر سٹرکچر ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی اکبر) پنجاب کابینہ نے ویمن ہوسٹل اتھارٹی اور تحقیقاتی ٹیموں کی ایکس پوسٹ فیکٹو کی منظوری  دیدی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں سیکرٹری خوراک نے کابینہ کو گنے کے کرشنگ سیزن کے بارے میں بریفنگ دی، جس پر وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی  کہ گنے کے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ دلایا جائے گا اور 10 جنوری تک بند شوگر ملیں ہر صورت چلائی جائیں۔

اجلاس میں ویمن ہوسٹل اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر کابینہ نے ویمن ہوسٹل اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی ہے، صوبائی کابینہ نے کالجوں میں ای روزگار سنٹرز کے قیام کے فیصلے کی منظوری بھی دی، پنجاب کے انڈسٹریل سٹیٹس اور سپیشل اکنامک زونز میں سیل ڈیڈ کے لئے سپرسٹرکچر ٹیکس ختم کرنے اور بھورے , کالے تیتر پالنے کیلئے لائسنس فیس میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پنجاب کابینہ نے چلڈرن ہسپتال اور دی انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ ملتان کیلئے بورڈ آف مینجمنٹ کے قیام کی منظوری دے دی، اس طرح کرول فارسٹ شاہدرہ میں شجرکاری کے لئے مفاہمت  کی یادداشت پر دستخط کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

 اجلاس میں پنجاب لوکل گورنمنٹ سروس اپوائنٹمنٹ اینڈ کنڈیشنز آف سروس رولز 2018ء میں ترامیم کا فیصلہ کیا گیا اور پاکستان پٹرولیم ایکسپوریشن اینڈ پروڈکشن ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے بارے میں سمری کے مسودے کی منظوری دی گئی ہے۔

 اجلاس میں اوگرا آرڈیننس 2002ء میں ترامیم کی منظوری دی گئی، کابینہ کے اجلاس میں پنجاب اڑیال کنزرویشن، پروٹیکشن اینڈ ٹرافی ہنٹنگ (کمیٹیز) رولز 2016ء میں ترامیم اور بھورے ریچھ کو پنجاب وائلڈ لائف (پروٹیکشن، پرویزیشن، کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ) ترمیمی ایکٹ 2007ء میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں پنجاب پروٹیکشن آف ویمن اگینسٹ وائلنس ایکٹ 2016 کے سیکشن 2 (1) (a) (h) (j) میں ترامیم کی منظوری دی گئی جبکہ محکمہ ماحولیات کی جانب سے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے اضلاع میں اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب لوکل گورنمنٹ سروس (اپوائنٹمنٹ اینڈ کنڈیشنز آف سروس) رولز ء2018 میں ترامیم کا فیصلہ کیا گیا، پاکستان پٹرولیم ایکسپوریشن اینڈ پروڈکشن ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے بارے میں سمری کے مسودے اوراوگرا آرڈیننس 2002ء میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں پنجاب کابینہ کے 21 ویں اور 22 ویں اجلاس کے منٹس کی توثیق کی گئی اور اجلاس میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے 20 ویں اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

 

Sughra Afzal

Content Writer