غنی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ، رشک کشمیر نے ایس اے سکول کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی

غنی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ، رشک کشمیر نے ایس اے سکول کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی)   رشک کشمیر نے ایس اے سکول کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر غنی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں کوالیفائی کرلیا۔

ماڈل ٹاؤن وائٹس کرکٹ گراؤنڈ پر رشک کشمیر کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے ایس اے سکول کی ٹیم 128 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، احسن بھٹی 26 اور ملک اسد 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔ رشک کشمیر کے فیصل رشید، حیدر علی اور محمد عرفان نے دودو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں رشک کشمیر نے پانچ وکٹوں پر 130 رنز بناکر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا، عمر صدیق 35 اور ظفر گوہر 29 رنز بناکر نمایاں رہے۔

نوجوان کھلاڑیوں ٹورنامنٹ کو ڈومیسٹک کرکٹ کی تیاریوں کے لئے بہترین پلیٹ فارم قرار دیا۔ ٹورنامنٹ آ رگنائزر جاوید ملک کا کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ کا مقصد تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں سیف موٹرز اور سپارکو پینٹس کی ٹیمیں ماڈل ٹاؤن وائٹس گراؤنڈ پر ہی مدمقابل آ ئیں گی۔

Shazia Bashir

Content Writer