ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چودھری نثار کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

چودھری نثار کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
کیپشن: City42 - Chaudhry Nisar Ali Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔ تحریک انصاف چودھری نثار  کی اسمبلی رکنیت ختم کرانے کے لیے میدان میں آگئی.

سٹی 42 کے مطابق تحریک انصاف کی رکن اسمبلی مومنہ وحید نے چودھری نثار کی رکنیت منسوخ کرنے کے مطالبے کی قرارداد  پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی۔ قرارداد میں کہا گیا ہےکہ چودھری نثار عام انتخابات میں پی پی 10 سے رکن منتخب ہوئے لیکن بطور ممبر حلف نہ اٹھا کر وہ حلقہ کے عوام اور پنجاب اسمبلی کے ایوان کی مسلسل توہین کر رہے ہیں۔

قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حلقہ پی پی 10 کے عوام اور پنجاب اسمبلی کے وقار کو ملحوظ رکھتے ہوئے چودھری نثار کی اسمبلی رکنیت کو منسوخ کرنے کیلئے فی الفور قوانین،قواعدو انضباط کار صوبائی اسمبلی پنجاب 1997 میں ترمیم کی جائے اور حلقہ میں دوبارہ الیکشن کروائے جائیں۔

Sughra Afzal

Content Writer