کنگ ایڈورڈ کے سابق سربراہ شعبہ میڈیسن پروفیسر ارشاد حسین انتقال کر گئے

 کنگ ایڈورڈ کے سابق سربراہ شعبہ میڈیسن پروفیسر ارشاد حسین انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری :  کنگ ایڈورڈ کے سابق سربراہ شعبہ میڈیسن پروفیسر ارشاد حسین انتقال کر گئے ۔ 
پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین کچھ عرصہ سے معدے کے کینسر میں مبتلا تھے۔پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین کی نماز جنازہ اللہ ہو اکبر مسجد ڈیفنس فیز ون میں ادا کی گئی ۔ 
نماز جنازہ میں پروفیسر اسد اسلم ، ڈاکٹر زاہد پرویز ، پروفیسر منظور، پروفیسر محمد علی ، روٹیشن محمود شوکت، پروفیسر بلال محی الدین ، پروفیسر ثاقب شفیع، پروفیسر شاہد حمید ، صداقت علی خان ،پروفیسر محمد امجد ،  پروفیسر ایوب ، پروفیسر رانا ارشد ، پروفیسر سید اویس، ڈاکٹر اسد اشرف، ڈاکٹر اظہار چوہدری ، ڈاکٹر عامر اعجاز، زاہد قریشی، ڈاکٹر محمد زاہد ، ڈاکٹر طارق میاں ، پروفیسر دل آویز ،  ڈاکٹر احمد عالمگیر سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ 
مرحوم پروفیسر ارشاد کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کل بعد نماز جمعہ ایچ بلاک مسجد فیز فائیو ڈی ایچ اے میں ہوگی۔