موسم سرما کی تعطیلات ختم، ہائیکورٹ کی رونقیں بحال ہوگئیں

موسم سرما کی تعطیلات ختم، ہائیکورٹ کی رونقیں بحال ہوگئیں
کیپشن: City42 - Lahore High Court
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد لاہور ہائیکورٹ  کی رونقیں بحال ہو گئیں، آج پرنسپل سیٹ پر 14 ڈویژن اور 31 سنگل بنچزسماعت کرینگے۔

جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل 2 رکنی بنچ نیب کیسز کی سماعت کرے گا۔ قتل کے مقدمات کے ریفرنس اور اپیلوں کی ترجیحی بنیادوں پر سماعت کے لیے تین ڈویژن بنچ کیس سنیں گے۔ جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس امجد جاوید گورال قتل کے ریفرنس واپیلوں پر سماعت کریں گے۔ جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس محمد وحید خان قتل کیسوں کی اپیلوں پر جسٹس صداقت علی خان، جسٹس چوہدری شہرام سرور چوہدری بھی قتل اورانسداد دہشتگردی کیسز کی سماعت کریں گے۔

 ڈویژن بنچ نمبر 1 میں چیف جسٹس اور جسٹس صداقت علی خان کیسز سنیں گے۔ ڈویژن بنچ نمبر 2 میں جسٹس مامون رشید شیخ اور جسٹس عاطر محمود، ڈویژن بنچ نمبر 3 میں جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس اسجد جاوید گورال، ڈویژن نمبر 4 میں جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس محمد وحید خان شامل ہیں۔

ڈویژن بنچ نمبر 5 میں جسٹس محمد فرخ امام اور جسٹس چودھری محمد اقبال، ڈویژن بنچ نمبر 6 میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس شاہد بلال حسن، ڈویژن بنچ نمبر 7 میں جسٹس شہزاد احمد خان اور جسٹس علی باقر نجفی، ڈویژن بنچ نمبر 8 میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس فیصل زمان خان شامل ہیں۔

ڈویژن بنچ نمبر 9 میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس شاہد مبین، ڈویژن بنچ نمبر 10 میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس شاہد کریم، ڈویژن بنچ نمبر 11 میں جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شہرام سرور چودھری، ڈویژن بنچ نمبر 12 میں جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس جواد حسن شامل ہیں۔

 ڈویژن بنچ نمبر 13 میں جسٹس شاہد جمیل خان اور جسٹس مزمل اختر شبیر، ڈویژن بنچ نمبر 14 میں جسٹس محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس فاروق حیدر شامل ہوں گے۔ ڈویژن بنچ میں شامل تمام ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی کیسز سنیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer