ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ ریما نے شریف برادران سے ملنے کی خواہش ظاہر کر دی

اداکارہ ریما نے شریف برادران سے ملنے کی خواہش ظاہر کر دی
کیپشن: City42 - Reema Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہدعلی) اداکارہ ریماخان نے میاں نواز شریف اور شہباز شریف سے ملنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسان غلطی کا پتلا ہے، ہم سب سے غلطیاں ہوتی ہیں، اگر نواز شریف سے غلطی ہوئی ہے تو ہمیں ان کی اصلاح کرنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی جیل دفتر میں سرور فاؤنڈیشن کی جانب سے خواتین قیدیوں کیلئے سو سلائی مشینیں اور گرم کپڑے تقسیم کرنے کی تقریب میں اداکارہ ریما خان نے بطور برانڈ ایمبیسیڈر خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ کی جانب سے ریٹائرڈ ہونے والی خاتون اہلکاروں کو بیج لگائے اور   انکی خدمات کو سراہا۔

اس موقع پر اداکارہ ریما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں موجود قیدیوں کی اصلاح کرنی چاہیے تاکہ وہ جیل سے باہر جا کر دوبارہ کوئی جرم نہ کریں۔ انھوں نے جیل میں موجود  شریف برادران سے ملنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف نے جو اچھے کام کیے وہ سب کے سامنے ہیں، غلطیاں انسان سے ہی ہوتی ہیں۔ اگر انھیں موقع ملا تو وہ میاں نواز شریف سے ضرور جیل میں ملیں گی۔

ادکارہ ریما کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے کو چاہیے کہ جیل سے رہا ہونے والے قیدیوں کو دل سے تسلیم کریں۔

Sughra Afzal

Content Writer