"فاٹا کو سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کےدائرہ کار میں لایا جائے" جماعت اسلامی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سالک نواز: جماعت اسلامی لاہور کی جانب سے فاٹا اصطلاحات میں تاخیر ہونے کےکیخلاف احتجاج، فاٹا کو کے پی کے میں زم کیا جائے، کو سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کےدائرہ کار میں لایا جائے.

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی لاہور کی جانب سے فاٹا اصطلاحات میں تاخیر ہونے کےکیخلاف لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ارشد خانُ نےکہا کہ فاٹا کو کے پی کے میں زم کیا جائے۔ فاٹا کو سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کےدائرہ کار میں لایا جائے۔

ذکر اللہ مجاہد کا کہناتھاکہ فاٹا کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں۔ حکمران فاٹا کی عوام کو اُن کا حق دینے کے لیے تیار نہیں۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور فاٹا کو جلد از جلد کے پی کے میں زم کرنے کا اعلان کریں۔ جماعت اسلامی فاٹا کی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہیں اُن کا حق دلوانے کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔ مظاہرے میں جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ ،ذکر اللہ مجاہد ،سیف الرحمن اور ارشد خان سمیت جماعت اسلامی فاٹا کے رہنماوں نے شرکت کی۔