ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’بسنت کے موقع  پر چرخی کا استعمال منع ورنہ قانون کا سامنا‘وزیراعلی پنجاب کا سخت حکم

’بسنت کے موقع  پر چرخی کا استعمال منع ورنہ قانون کا سامنا‘وزیراعلی پنجاب کا سخت حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میاں افتخار رامے) وزیراعلی پنجاب مریم  نواز نے ایکس پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس مین تحریر کیا ہے کہ ’’ بسنت کے موقع  پر چرخی کا استعمال منع ہے ورنا آپ کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا‘‘۔

 یہ پابندی پنجاب حکومت کی طرف سے جاری کردہ سخت حفاظتی ضابطوں کا حصہ ہے، جن کا مقصد پتنگ بازی کو محفوظ بنانا اور حادثات (جیسے کٹنے، گرنے یا بجلی کے تاروں سے ٹکراؤ) سے بچانا ہے۔اہم ضابطے جو حکومت نے جاری کیے ہیں:صرف 9 دھاگوں پر مشتمل کاٹن (کپاس) کی ڈور (پنا) کا استعمال جائز ہے۔
چرخی، دھاتی تار، تندی، کیمیکل/شیشہ لگی مانجھا، نائیلون/پلاسٹک ڈور، بلٹ پروف میٹریل اور دیگر خطرناک اشیاء کا استعمال سختی سے منع ہے۔یہ تمام سامان QR کوڈ والا رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے۔

خلاف ورزی پر قید (3 سے 7 سال تک)، جرمانہ (لاکھوں روپے تک) اور سخت قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔

لاہور میں بسنت کے تہوار کے موقع پر چرخی کا استعمال کرنے والے دو افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

باقی  پنجاب میں پتنگ بازی اب بھی ممنوع ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز، پنجاب پولیس اور محکمہ داخلہ کی جانب سے بار بار اپیل کی گئی ہے کہ صرف منظور شدہ سامان استعمال کریں تاکہ تہوار خوشگوار اور محفوظ رہے۔