ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی نے گھٹنے ٹیک دئیے، پی سی بی کو راضی کرنے کیلئے بے تاب

آئی سی سی نے گھٹنے ٹیک دئیے، پی سی بی کو راضی کرنے کیلئے بے تاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اعجاز وسیم باکھری:  پاکستان کے بھارت کے خلاف میچ بائیکاٹ کے معاملے پر آئی سی سی نے سنجیدہ قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان کو منانے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی کا اعلیٰ سطحی وفد اگلے چند گھنٹوں میں لاہور پہنچ رہا ہے، جہاں پاک بھارت میچ کے حوالے سے ہنگامی اجلاس ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد کی قیادت آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین کریں گے اور وہ چیئرمین پی سی بی اور دیگر بورڈ حکام سے مذاکرات کریں گے۔ اس ملاقات میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی شریک ہوں گے، جو پہلے ہی لاہور پہنچ چکے ہیں۔

آئی سی سی وفد کا مقصد پاکستان اور بنگلہ دیشی بورڈ دونوں کو راضی کر کے پاک بھارت میچ کی راہ ہموار کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفد اجلاس کے بعد آج ہی واپس روانہ ہو جائے گا۔