ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی اور  مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں کا نیا ریکارڈ قائم

عالمی اور  مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں کا نیا ریکارڈ قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ تیزی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی واضح ہیں۔

سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث عالمی سطح پر سونا 117 ڈالر مہنگا ہو کر 4,967 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا، جبکہ مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 11,700 روپے اضافے کے بعد 5,19,462 روپے پر بند ہوا۔ اسی طرح دس گرام سونا 10,030 روپے مہنگا ہو کر 4,45,354 روپے ہو گیا۔ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں ایک تولہ چاندی 444 روپے بڑھ کر 8,269 روپے تک پہنچ گئی۔

معاشی ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے اور چاندی کی بڑھتی ہوئی خریداری نے ان دھاتوں کی قیمتوں میں اضافہ برقرار رکھا ہوا ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔

ماہر معاشیات راجہ کامران کا کہنا ہے کہ عالمی مرکزی بینک امریکی ڈالر پر انحصار کم کر رہے ہیں اور سونے کو محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر اپنایا جا رہا ہے، جس میں چین اور بھارت اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق تعطیلات کے باعث کچھ وقت کے لیے طلب میں کمی واقع ہوئی، مگر صنعتی طلب اور عالمی غیر یقینی صورتحال نے قیمتوں کو سہارا دیا۔

راجہ کامران نے مزید کہا کہ نئے سال کے آغاز پر مالیاتی ادارے اپنے ذخائر اور سرمایہ کاری کا جائزہ لیتے ہیں، جس کے نتیجے میں سونے کی خریداری عارضی طور پر کم ہوتی ہے اور قیمتوں میں وقتی اصلاح ہوتی ہے۔ تاہم ایران سے متعلق کشیدگی، مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام، یورپ اور امریکا کے اختلافات اور جنوبی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی جیسے عوامل سونے کو محفوظ سرمایہ کاری بنا رہے ہیں، اسی لیے مجموعی رجحان مثبت ہے۔