سٹی42: بسنت کے تہوار کا تیسرا اور آخری روز ہے، لیکن گڈی خریدنے والوں کا رش کم نہیں ہوا۔ موچی گیٹ کے اطراف گڈی اور ڈور کی فروخت میں اضافہ دیکھا گیا، جبکہ شہری پونا تاوا، تاوا اور ڈیڑھ تاوا گڈی خریدنے میں مصروف ہیں۔
پونا تاوا کی قیمت 350 روپے، تاوا 550 روپے اور ڈیڑھ تاوا 1200 روپے تک فروخت ہو رہے ہیں۔ کچھ لوگ ڈور نہ ملنے پر پریشان بھی دکھائی دے رہے ہیں، تاہم شہری بسنت کے آخری دن گڈی اڑانے کے شوق کو پورا کرنے میں مصروف ہیں۔