ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی میٹنگ سے قبل بنگلا دیشی بورڈ صدر  کی ہنگامی طور پر لاہور آمد

آئی سی سی میٹنگ سے قبل بنگلا دیشی بورڈ صدر  کی ہنگامی طور پر لاہور آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اعجاز وسیم باکھری: بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر امین الاسلام ہنگامی طور پر لاہور پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ دورہ حالیہ کرکٹ معاملات اور آئی سی سی سے متعلق اہم پیش رفت کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی بی کے صدر امین الاسلام چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ہمراہ آئی سی سی کی ہنگامی میٹنگ میں آن لائن شرکت بھی کریں گے۔ یہ اجلاس پاکستان کے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کے معاملے پر بلایا گیا ہے، جس پر آئی سی سی کی ایک اور اہم ہنگامی میٹنگ آج متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق امین الاسلام لاہور میں ملاقاتوں اور اجلاس میں شرکت کے بعد آج شام ہی ڈھاکا کے لیے واپس روانہ ہو جائیں گے۔ کرکٹ حلقوں میں اس ہنگامی دورے کو خطے میں کرکٹ کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔