ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہلی کے ریاستی انتخابات میں  عام آڈمی کا صفایا، بھارتیہ جنتا پارٹی کی اقتدار میں واپسی

دہلی کے ریاستی انتخابات میں  عام آڈمی کا صفایا، بھارتیہ جنتا پارٹی کی اقتدار میں واپسی
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  بھارت کی سیاست میں  چھوٹی سی دہلی سٹیٹ کے ریاستی الیکشن نے بڑا بھونچال برپا کر دیا، عام آدمی پارٹی دو مسلسل ٹرمز اقتدار مین رہنے کے بعد ریاستی اسمبلی کا الیکشن ہار گئی اور بھارتیہ جنتا پارٹی نے وفاقی دارالحکومت اور اس کے  نواحی علاقوں پر مشتمل ریاستی اسمبلی کے الیکشن مین عام آدمی پارٹی کا صفایا کر دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق بی جے پی نے ہفتہ (8 فروری 2025) کو 26 سال سے زیادہ عرصے کے بعد دہلی میں زبردست واپسی کی۔ہندوتوا کی پرچارک بھارتیہ جنتا پارٹی کو گزشتہ سال مئی کے لوک سبھا انتخابات مین لوک سبھا مین اکثریت نہیں ملی تھی لیکن وہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت بنانے میں کامیاب ہو گئی تھی۔ اب چند ماہ بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کو تب سے اب تک داخلی سیاست میں سب سے بڑی کامیابی ملی ہے اور یہ پارٹی دہلی میں  27 سال اقتدار سے بہت دور رہنے کے بعد  اب حکومت بنانے کے لئے تیار ہے کیونکہ پارٹی تقریبا دو تہائی نشستوں پر باقی جماعتوں سے آگے ہے۔ 

بی جے پی کے پرویش ورما نے AAP سپریمو اور دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال کے خلاف نئی دہلی سیٹ سے سخت مقابلے میں 4,089 ووٹوں کے فرق سے اپنی جیت کے ساتھ ایک بڑے قاتل کے طور پر ابھرے ہیں۔  عام آدمی پارٹی کے  چیف منسٹر آتشی نے کالکاجی والے حلقہ سے بی جے پی کے حریف رمیش بدھوری کو دہلی اسمبلی انتخابات کے بارہویں راؤنڈ  کی گنتی کے اختتام پر 3,521 ووٹوں سے شکست دی ہے۔  الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر ووٹوں کی گنتی کے اپ ڈیٹس جاری ہیں البتہ بی جے پی کی دو تہائی اکثیرت اب نوشتہ دیوار ہے۔

دہلی اسمبلی کے انتخابات کیلئے 5 فروری کو ووٹنگ ہوئی تھی جس کے بعد آج ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

دہلی ریاستی اسمبلی میں حکومت بنانے کیلئے 70 میں سے 38 نشستوں پر کامیابی درکار  ہوتی ہے۔

بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق دہلی اسمبلی کے 70 کے ایوان میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے 44 سیٹیں جیت لیں اور اسے مزید 4 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

10 سال سے برسر اقتدار عام آدمی پارٹی 21 سیٹیں حاصل کرسکی اور اسے 1 نشست پر برتری حاصل ہے۔

دہلی کے ریاستی الیکشن مین انہونی کانگرس کے ساتھ ہوئی ہے ۔ کانگریس ایک بھی حلقہ نہیں جیت سکی۔

بھارتیہ جنتا پارٹی نے 27 سال بعد دہلی اسمبلی کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے، اس سے قبل 1998 میں سشما سوراج دہلی میں بھاجپا کی آخری وزیراعلیٰ رہی تھیں۔

عام آدمی پارٹی نے 10 سال بعد دہلی اسمبلی میں اکثریت کھودی۔سابق وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے مینٹور  اروند کیجریوال بھی اپنی نشست سے نہیں جیت سکے۔

 اروند کیجریوال نے انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرلی اور کہا کہ وہ عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرتے ہیں اور کامیابی پر بی جے پی کو مبارکباد دیتے ہیں۔