ویب ڈیسک: پاکستانی معروف اداکارہ ماہرہ خان ایک بار پھر سب کی نگاہوں کا محور بن گئیں۔
ماہرہ خان کا شمار سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہنے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کے منفرد اور خوبصورت ساڑھی اسٹائل کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔
معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ساڑھی میں اپنا روپ کراچی کے ساحل پر دکھایا، یہ اسٹائل ان کے پچھلے ساڑھی اسٹائل سے کافی مختلف تھا اور انڈین ساڑھی اسٹائل سے کافی ملتا جلتا تھا۔
ماہرہ خان نے سرخ اور پیلے رنگ کے امتزاج کی ساڑھی پہن کر ایک خوبصورت نظارہ دیا، انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ان کی تصویروں میں ان کا چہرہ واضح نظر نہیں آرہا لیکن ساڑھی کا ہر زاویہ واضح نظر آرہا ہے۔
ایک پوز میں ماہرہ خان ساڑھی کے پوز میں اپنا چہرہ چھپاتی بھی نظر آئیں ، دھوپ کی تمازت سے ان کے حسن کو مزید چار چاند لگ گئے ۔
ماہرہ خان کے فینز کی جانب سے اس لُک کو بے انتہا پسند کیا جارہا ہے جبکہ انڈین فینز نے ان کے اس لُک کی بھرپور تعریفیں کیں۔
یاد رہے کہ ماہرہ خان کی اداکاری تو زبردست ہے ہی لیکن ان کا فیشن سینس بھی کسی سے کم نہیں بلکہ ان کی ڈریسنگ کے پاکستان ہی نہیں بلکہ بھارتی بھی فیشن کے متوالے ان کے لُکس کاپی کرتے ہیں۔