این اے 117؛ عبدالعلیم خان آگے، علی اعجاز بٹر پیچھے

این اے 117؛ عبدالعلیم خان آگے، علی اعجاز بٹر پیچھے

ویب ڈیسک: لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 117 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 145 کے الائیڈ سکول میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی۔ 

بیگم کوٹ پولنگ اسٹیشن سے فارم45 کے مطابق غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آ گیا۔ این اے 117 سے مسلم لیگ ن کے  حمایت یافتہ عبدالعلیم خان کو 245 ووٹ ملے ہیں، جبکہ این اے 117 سے پی ٹی آئی امیدوار علی اعجاز بٹر 203 کو ووٹ ملے۔ 

پی پی 145 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار سمیع اللہ خان 265 کو ووٹ ملے، جبکہ پی پی 145 آزاد امیدوار عابد خان کو 14ووٹ ملے۔  تحریک لبیک کے عمیر جہانگیر رضوی کو 141 ووٹ ملے۔ پی ٹی آئی امیدوار یاسر گیلانی کو  189 ووٹ ملے۔