جھنگ؛ پی پی 127 کے پولنگ اسٹیشن پر نامعلوم افراد کا دھاوا، بیلٹ بکس اٹھا کر فرار

 جھنگ؛ پی پی 127 کے پولنگ اسٹیشن پر نامعلوم افراد کا دھاوا، بیلٹ بکس اٹھا کر فرار

ویب ڈیسک: جھنگ کے صوبائی حلقہ پی پی 127 کے پولنگ اسٹیشن پر نامعلوم افراد دھاوا بول کر بیلٹ بکس اٹھا کر فرار ہوگئے۔

جھنگ میں پولنگ کے دوران مسلح افراد نے پولنگ سٹیشن پر دھاوا بولا اور وہاں موجود بیلٹ بکس اٹھا کر لے گئے۔ مسلح افراد کی جانب سے پریذائیڈنگ آفیسر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ہنگامے کی اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور پولیس کی بھاری نفری پولنگ سٹیشن پر پہنچ گئی۔ پریذائیڈنگ آفیسر نے بتایا کہ آزاد امیدوار کی پارٹی کے سپورٹر بیلٹ بکس اٹھا کر لے گئے ہیں اور بکس میں 500 سے زائد ووٹ کی پرچیاں موجود تھیں۔